"اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے اس کام کیلئے راہ ہموار کریں" نوازشریف نے پارٹی کو ہدایت کردی

"اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے اس کام کیلئے راہ ہموار کریں" نوازشریف نے ...

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے سینئر پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے نئے انتخابات کیلئے راہ ہموار کریں، شفاف اورغیر جانبدار انہ انتخابات کیلئے اپوزیشن کے ساتھ مل کر اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کیا جائے کیونکہ موجودہ نظام کے تحت نئے انتخابات بھی بے فائدہ ہونگے، دوسرے آپشن کے طور پر ان ہائوس تبدیلی کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کر کے حکمت عملی طے کی جائے۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق لندن مشاورتی اجلاس میں نئے انتخابات کے انعقاد اور ان ہائوس تبدیلی کے آپشن پر غور کیا گیا، لیگی رہنمائوں کی اکثریت نئے انتخابات کی بجائے ان ہائوس تبدیلی کی تجویز پیش کی جبکہ نواز شریف نے انہیں پہلی ترجیح کے طور پر نئے انتخابات کے لئے راہ ہموارکرنے کے لئے جدوجہد کی ہدایت کی اور کہا دوسری ترجیح کے طور پر ان ہائوس تبدیلی کے آپشن پر کام کیا جائے۔

نواز شریف نے خواجہ آصف، پرویز رشید، ایازصادق، احسن اقبال، رانا تنویر، امیر مقام، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب اور شہباز شریف کے ساتھ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد