دعا منگی کی رہائی کیلئے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ لیکن پھر بات 20 لاکھ میں کیسے طے ہوئی؟ فیملی نے اندر کی بات بتادی

دعا منگی کی رہائی کیلئے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ لیکن پھر بات 20 لاکھ میں ...
دعا منگی کی رہائی کیلئے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ لیکن پھر بات 20 لاکھ میں کیسے طے ہوئی؟ فیملی نے اندر کی بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد   کی سڑکوں اور سندھ اسمبلی کے ایوانوں میں دعا منگی کی بازیابی کے لیے احتجاج کیے گئے لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکل سکا اور بالآخر متاثرہ فیملی نے تاوان ادا کردیا، بعض میڈیا اطلاعات کے مطابق فیملی سے ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا تاہم پہلے اس کی تردید کردی گئی اور اب بتایا گیا کہ بیس لاکھ روپے تاوان ادا کیاگیا ہے ۔ 

دعا منگی کے ماموں اعجاز منگی کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مسلسل سست رفتاری رہی اور کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی جس کے بعد فیملی نے اپنے طور پر اس کیس کو سنبھالا۔بی بی سی اردو کے  مطابق اغوا کاروں نے دعا منگی کے خاندان سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا تھا اور بھاری تاوان طلب کیا، خاندان کے ایک رکن نے بی بی سی کو بتایا کہ دعا کی بہن نے واٹس ایپ کال پر ہی ملزمان کو اپنا گھر اور علاقہ دکھایا اور بتایا کہ وہ مڈل کلاس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس کے بعد دو کروڑ سے معاملہ 20 لاکھ روپے تک آیا۔