بیٹوں کے قتل کے مقدمہ کی پیروی سے روکنے کیلئے بااثر افراد کا معمر خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس بھی حرکت میں آگئی
اوکاڑہ (ویب ڈیسک)اوکاڑہ بااثر افراد کاطاقت کے نشے میں 70سالہ بڑھیا پر وحشانہ تشدد،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 12/1R میں ظلم و بر بریت کی انتہاء70 سالہ معمر بوڑھی عورت پر با اثر شخص اکرم کا ساتھیوں کے ہمراہ انسانیت سوز تشدد معمر بوڑھی عورت کو سابقہ قتل کے مقدمہ میں صلح نہ کرنے پر بیٹی اور پوتے سمیت تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے واقع کا نوٹس لے لیا فوری طور پر مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
آمنہ بی بی ملزمان کو تشدد نہ کرنے کیلئے منتیں کرتی رہی,ملزمان معمر خاتون پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے، واقعہ کیخلاف ڈی پی او اوکاڑہ کو درخواست گزار دی گئی،بتایا گیاہے کہ آمنہ بی بی کے دو بیٹوں کو چند سال پہلے قتل کر دیا گیا اور خاوند یحییٰ کی ٹانگیں کاٹ دی تھیں،جس کے بعد ملزمان دوہرے قتل میں سزائے موت کی سزا ہو گئی تھی ملزم اکرم کی جانب سے آمنہ بی بی کو قتل کے مقدمے کی پیروی سے روکنے کیلئے پریشر ڈالا جا رہا تھا جس سے آمنہ بی بی نے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ یہ انسانیت سوز وقوعہ سرزدکیا،ڈی پی اواوکاڑہ کے حکم پر پولیس تھانہ ستگھرہ نے 15افراد جن میں 10مرد محمداکرم ولد ابراہیم، جاوید نسیم،طارق ندیم،انعام اللہ وغیرہ جبکہ 5خواتین افشاں بی بی،سائستہ بی بی،شکیلہ وغیرہ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ نمبر426/19درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔