اسلام آبادہائیکورٹ ،وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ ملتان کے وکیل کی بازیابی کیلئے پولیس کو 13 جنوری تک مہلت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ ملتان کے وکیل کی بازیابی کیلئے پولیس کو 13 جنوری تک مہلت دیدی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ ملتان کے وکیل کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی،ڈی آئی جی نے عدالت سے استدعاکی کہ پولیس کو تفتیش کرنے کیلئے مزید وقت چاہیے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے اسلام آباد سے لاپتا ملتان کے وکیل کی بازیابی کیلئے پولیس کو13 جنوری تک مہلت دیدی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈی آئی جی کسی افسر کو نمائندہ مقرر کردیں۔