انسانی حقوق کے حوالے سے ملکی پالیسیوں کے مکمل انصاف پر مبنی ہونےکا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے،اسد عمر

انسانی حقوق کے حوالے سے ملکی پالیسیوں کے مکمل انصاف پر مبنی ہونےکا دعویٰ ...
انسانی حقوق کے حوالے سے ملکی پالیسیوں کے مکمل انصاف پر مبنی ہونےکا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے،اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے ملکی پالیسیوں کے مکمل انصاف پر مبنی ہونےکا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے، ہر شعبے میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشش جاری رکھنا ہوگی ۔
وفاقی وزیراسد عمرنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان انسانی حقوق کے علمبردار ہیں ، وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں،وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو اجاگر کررہے ہیں، مسلم شناخت پر فخر کرنے کےساتھ ہمیں تمام انسانوں کے بنیادی حقوق کی حمایت کرنا ہے ،اس مقصد کیلئے میں ہمیں مذہبی تعصب سے آزاد رویہ اپنانا ہوگا ۔
انہوںنے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے حقوق کے علاوہ ہمیں پاکستان میں بھی انسانی حقوق کی حمایت کرنا ہوگی ،انسانی حقوق کے حوالے سے ملکی پالیسیوں کے مکمل انصاف پر مبنی ہونےکا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشش جاری رکھنا ہوگی ۔