اسلام آبادہائیکورٹ ،ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آبادہائیکورٹ ،ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے خلاف درخواست پر ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت خارجہ کو رپورٹ جمع کرائی، اس کی کاپی مخالف فریق کو فراہم کردی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے جو دستاویزات تصدیق کرانی ہیں کیا ان کی تفصیلات عدالت میں دیں؟آپ نے جن دستاویزات کی تصدیق کرانی ہیں کیا ان کی تفصیلات عدالت میں دیں؟عدالت نے مزید استفسار کیا کہ کیا ایف آئی آر انکوائری کے حوالے سے دستاویزات کی تصدیق کرانا چاہتے ہیں؟کسی اور کیس یا نواز شریف کی جو اپیل یہاں زیرالتوا ہے اس کیلئے تصدیق کرانا چاہتے ہیں؟وکیل ناصر بٹ نے کہا کہ مختلف کیسز کیلئے دستاویزات کی تصدیق کرانا چاہتے ہیں،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد