کسی کو ملازمت سے نکالنا ہو تو اس پر کیا الزام لگایا جاتا ہے؟ راشد لطیف نے پی سی بی سے متعلق انتہائی تشویشناک دعویٰ کر دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر برس پڑے ہیں اور موجودہ بورڈ کو ڈرپوک قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جسے ملازمت سے سبکدوش کرنا چاہتا ہے اس پر الزام لگا دیتے ہیں کہ آپ کا تعلق بھی شکیل شیخ کیساتھ ہے، ہمیں اس حوالے سے ثبوت ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صبیح اظہر، تیمور آفریدی، سبحان احمد اور علی ضیاءاس کی واضح مثال ہیں، میں نے اس سے زیادہ ڈرپوک کرکٹ بورڈ نہیں دیکھا۔واضح رہے کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی قریبی شخصیت شکیل شیخ پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن تھے۔