بچی اغوا کیس ،سینٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منظور
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے بچی اغوا کیس میں سینٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منظورکرلی اور سماعت21 دسمبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں بچی اغوا کیس کی سماعت ہوئی، سیشن جج آفتاب لون نے کیس کی سماعت کی ،زبردستی ساتھ لے جانے کے الزام پر بچی کے والد اورسرفرازبگٹی پرمقدمہ درج ہے ،عدالت نے بچی اغوا کیس میں سینٹر سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت منظورکرلی اور سماعت21 دسمبر تک ملتوی کردی۔