منی لانڈرنگ کےخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز،لاڑکانہ کے علاقے تعلقہ ڈوکری سے متعلق اہم انکشافات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا،لاڑکانہ کے علاقے تعلقہ ڈوکری سے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں۔نیب نے تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کاکہناہے کہ تعلقہ ڈوکری کو کراچی سے بھی زیادہ ترقیاتی کاموں کا بجٹ دیا گیا،اربوں روپے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے بیرون ملک منتقل کیے گئے،نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈوکری کے سابقہ افسران سمیت100سے زائد ٹھیکیداروں کے بیانات ریکارڈکئے گئے،لاڑکانہ کے تعلقہ ڈوکری کو 10سالوں میں 20ارب روپے سے زائد کے فنڈز دیئے گئے، تمام فنڈز ترقیاتی کاموں کے نام پر خرچ کئے گئے مگر علاقے میں کوئی کام نہیں ہوا، نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے جن کمپنیوں کو دیئے گئے وہ صرف کاغذات میں تھیں۔