”سعودی عرب میں اب مر د اور خواتین ایک ساتھ بیٹھ کر یہ کام بھی کر سکتے ہیں “بڑی پابندی ختم کر دی گئی
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب نے ریسٹورانٹس میں مردوں اور خاندانوں کیلئے الگ الگ حصوں کی شرط ختم کر دی ہے ہے ، وزیر ڈاکٹر ماجد القصابی نے گزشتہ روز دیگر شعبوں میں بھی قواعدو ضوابط سے متعلق اپ ڈیٹس کی منظوری دیدی ہے ۔
” دی انڈپنڈنٹ اردو “ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت بلدیہ اور دیہی امور میں تکنیکی معاملات کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر خالد الجماز نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ان متعدد ترامیم کا حصہ ہے جن میں 103 قواعد و ضوابط، کتابچے، نمونے، ماڈلز اور ہر قسم کی سرگرمیوں کے لیے درخواستیں بھی شامل ہیں۔مکہ کے میئر محمد عبداللہ القیحص نے ’عرب نیوز‘ کو بتایا کہ ان ترامیم کا مقصد سرمایہ کاروں، شہریوں اور انٹرپرینورز کی زندگی آسان بنانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بہت ساری شرائط اور پابندیوں کو آسان کیا جائے گا، لیکن وہ کام کو صحت عامہ اور خوراک کے لحاظ سے متاثر نہیں کریں گے اور اس فیصلے سے سرمایہ کاری کے بہاو¿ اور ریستورانوں کی تعداد اور اقسام میں اضافہ ہوگا۔