جعلی اکاونٹس کیس ، نیب راولپنڈی نے پیپلزپارٹی رہنماشرجیل میمن کوطلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب راولپنڈی نے جعلی اکاونٹس کیس میں پیپلزپارٹی رہنماشرجیل میمن کوطلب کرلیا،شرجیل میمن کو11دسمبر کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے جعلی اکاونٹس کیس میں پیپلزپارٹی رہنماشرجیل میمن کوطلب کرلیا،شرجیل میمن کو11دسمبر کو نیب اولڈ ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کو روشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے،شرجیل میمن کو بھی جعلی بینک اکاونٹس کیس میں ملزم نامزد کر دیا گیا،شرجیل میمن پر سولر لائٹس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔