وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس،طلبہ یونینز بحال کرنے کا بل منظور
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں طلبہ یونینز بحال کرنے کابل منظور کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا،سندھ کابینہ نے طلبہ یونینز کو بحال کرنے کا بل منظور کرلیا،بل کے متن میں کہاگیا ہے کہ طلبہ یونینز7 سے 11 ارکان پر مشتمل ہوں گی،طلبہ یونینزکا کام تعلیمی ماحول بہتر کرنااورنظم و ضبط پیداکرناہوگا۔
بل میں مزید کہاگیاہے کہ طلبہ یونینز کاتعلیمی سرگرمیوں کو روکنا خلاف قانون ہوگا،طلبہ یونینزکااسلحہ رکھنایاتعلیمی اداروں میں لاناخلاف قانون ہوگا،طلبہ پر اسلحہ رکھنے یا تعلیمی اداروں میں لانے پر پابندی ہوگی۔