پی آئی اے کے جہاز کو روکنے کا معاملہ، پاکستان نے کس دوست ملک میں موجود افغان قیادت سے رابطہ کیا اور معاملہ حل کیا ؟ جانئے
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )کابل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے جہاز کور وکنے کا معاملہ حل ہو گیاہے ، اڑھائی گھنٹے گزرنے کے بعد اب اڑان بھرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق افغان حکام نے پاکستانی مسافر طیارے کو اڑھائی گھنٹے روکے رکھا جس میں 162 مسافر سوار تھے ، پی آئی اے کی پرواز کابل سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ اسے بڑا رن وے استعمال کرنے سے روک دیا گیا اور چھوٹا رن وے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ افغان حکام نے مسافروں کو طیارے سے اترنے سے بھی روک دیا جس کے باعث وہ محصور ہو کر رہ گئے ۔
معاملہ سنجیدہ ہونے پر پاکستانی حکام نے ترکی کے شہر استنبول میں موجود افغان قیادت کے سامنے معاملہ اٹھایا جس کے بعد پی آئی اے کے طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی اور معاملہ حل ہوا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ افغانستان کی مرکزی قیادت اس وقت ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہے جہاں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کر رہے ہیں ۔