نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کیلئے 19 لاکھ درخواستیں لیکن کتنے خواجہ سراﺅں نے اپلائی کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)سے جاری ڈیٹا کے مطابق نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کیلئے درخواست دینے والے 19 لاکھ سے زائد افراد میں ساڑھے 5 ہزار مخنث افراد بھی شامل ہیں۔درخواست گزاران میں 184،355 کچی آبادی کے رہائشی، 36،654 بیوائیں، 9،325 طلاق یافتہ خواتین اور مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے 715،473 افراد شامل ہیں۔ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 19 لاکھ 18 ہزار نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کرواچکے ہیں جن میں سے 10 لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔