روس پر تمام کھیلوں میں شرکت پر 4 سال کی پابندی، اولمپکس اور فٹ بال ورلڈکپ 2022 بھی نہیں کھیل سکے گا مگر کیوں؟ کھیلوں کی دنیا سے سب سے بڑی خبر آ گئی

روس پر تمام کھیلوں میں شرکت پر 4 سال کی پابندی، اولمپکس اور فٹ بال ورلڈکپ 2022 ...
روس پر تمام کھیلوں میں شرکت پر 4 سال کی پابندی، اولمپکس اور فٹ بال ورلڈکپ 2022 بھی نہیں کھیل سکے گا مگر کیوں؟ کھیلوں کی دنیا سے سب سے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد منشیات کی عالمی تنظیم (واڈا) نے روس پر تمام کھیلوں میں شرکت پر 4 سال کی پابندی عائد کر دی ہے جس کے تحت وہ کسی بھی طرح کے کھیلوں میں حصہ نہیں لے سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق واڈا کی جانب سے عائد ہونے والی پابندی کے باعث روس ناصرف اولمپکس گیمز میں شرکت سے محروم ہو گیا ہے بلکہ فٹ بال ورلڈکپ 2022ءمیں بھی اس کا جھنڈا نہیں لہرائے گا۔ ممنوعہ ادویات کے استعمال سے روس گزشتہ اولمپکس مقابلوں میں بھی شرکت نہیں کر سکا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے ایسے ایتھلیٹس جو ڈوپنگ سکینڈل سے دور رہے، اپنی بے گناہی ثابت کر کے نیوٹرل جھنڈے کے سائے تلے اولمپکس میں حصہ لے سکیں گے۔
روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (روساڈا) نے رواں سال جنوری میں ڈوپنگ کے معاملات کی تحقیقات کرنے والوں کو فراہم کئے جانے والے ڈیٹا میں چھیڑ چھاڑ کی تھی جس پر ایجنسی کو بھی غیر ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔
سال 2018ءمیں سامنے والے آنے والے ایک بڑے ڈوپنگ سکینڈل کے بعد ناصرف 3 سال کی پابندی عائد کی گئی بلکہ انسداد منشیات کی عالمی تنظیم نے روساڈا سے ڈیٹا بھی طلب کیا تھا۔
انسداد منشیات کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ روسی ڈوپنگ ایجنسی ’روساڈا‘ 21 روز کے اندر فیصلے کیخلاف اپیل کر سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو پھر ان کی اپیل کو کھیلوں کی ثالثی عدالت میں بھیج دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -