پنجاب حکومت نے شہبازشریف کو اورنج میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دیدی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈ شہبازشریف کو شرکت کیلئے دعوت دیدی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کان کھچی نے کہاکہ اور نج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ شہبازشریف کا تھا اس لیے انہیں افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دیتا ہوں ، پی ٹی آئی حکومت نے روایات کے برعکس منصوبہ مکمل کیا، اب ٹرین چلے گی۔صحافی کی جانب سے شہباز شریف کی آمد پر گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے جہانزیب کھچی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ہمارے مہمان ہوں گے، کوئی ادارہ گرفتار کر لے تو میرا کوئی تعلق نہیں۔
اورنج لائن کے افتتاح سے متعلق پوچھے گئے سوال پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا 10 دسمبر کو ٹرین کا افتتاح کر رہے ہیں اور نا ہی اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں، 10 دسمبر کو اورنج لائن ٹرین کے مکمل روٹ کا ٹرائل رن کر رہے ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا عمران خان اور ان کے وزراءکام کرنے پر یقین رکھتے ہیں تختیاں لگانے پر نہیں۔