ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، مجموعی طور پر کتنے میڈلز جیتے؟ زبردست خوشخبری آ گئی

ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، مجموعی طور پر ...
ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، مجموعی طور پر کتنے میڈلز جیتے؟ زبردست خوشخبری آ گئی

  

کھٹمنڈو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک مجموعی طور پر 116 تمغے جیت لئے ہیں جن میں سونے کے29، چاندی کے 33 اور تانبے کے 54میڈلز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ 6گولڈ میڈلز کراٹے میں حاصل کئے، اتھلیکٹس اورویٹ لفٹنگ میں 5، 5، ووشو، ریسلنگ اور تائیکوانڈو کے 3 اور 3شوٹنگ 2 جبکہ سکواش میں ایک گولڈ میڈل شامل ہے۔ساؤتھ ایشین گیمزمیں نتائج کے مطابق بھارت 240 میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے جن میں 125 گولڈ، 75سلور اور40 تانبے کے میڈلز شامل ہیں۔

میزبان نیپال 158 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جن میں 45گولڈ، 42 سلور اور71 برانز میڈلز شامل ہیں۔ سری لنکا 188 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اس نے 32 گولڈ،64 سلور اور92 برانز میڈلز جیتے، بنگلادیش97 میڈلز کے ساتھ پانچویں جبکہ مالدیپ ایک گولڈ اور دو سلورمیڈلز کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے، بھوٹان 9 برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

مزید :

کھیل -