اینٹی کرپشن پنجاب نے صوبے میں کتنے ارب روپے کی ریکوری کی ؟ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتا دیا

اینٹی کرپشن پنجاب نے صوبے میں کتنے ارب روپے کی ریکوری کی ؟ وزیر اعلیٰ پنجاب ...
اینٹی کرپشن پنجاب نے صوبے میں کتنے ارب روپے کی ریکوری کی ؟ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہے ،ادارے نے 132ارب روپے کی ریکوری کی ہے جبکہ 2ہزار سے زیادہ لوگوں کو کرپشن کے الزام میں گرفتار بھی کیا ۔اسلام آباد میں انسداد دہشت گر دی کے عالمی دن پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اینٹی کرپشن کے محکمے کے ساتھ رابطے میں رہے اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرے۔اس موقع پر حکومت نے انسداد بد عنوانی کے لیے ایپلی کیشن لانچ کرنے کا اعلان کیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انسداد بد عنوانی ایپ کی لانچنگ سے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں ،اس کے ذریعے کوئی بھی شخص کسی بھی ادارے کے خلاف شکایات درج کرا سکے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایپ کے ذریعے ملنے والی شکایات کی ٹریکنگ بھی کی جائے گی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...