لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کیوں ہوا؟ فیاض الحسن چوہان نے حیران کن دعویٰ کردیا

لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کیوں ہوا؟ فیاض الحسن چوہان نے حیران ...
لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کیوں ہوا؟ فیاض الحسن چوہان نے حیران کن دعویٰ کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطاعلات فیا ض الحسن چوہان نے کہاہے کہ لوگ نواز شریف سے نفرت کرتے ہیں، ا س لئے لندن میں ان کیخلاف احتجاج ہوتاہے ، یہ احتجاج تحریک انصاف نہیں کرواتی ۔

نجی نیوز چینل جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان ایک بار لندن گئے تو اسی ن لیگ نے عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کروایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پانامہ کا سلسلہ شروع ہواہے تو دنیا بھر میں لوگ جگہ جگہ ن لیگ کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں تو کیا یہ سب تحریک انصاف ان کےخلاف کروا رہی ہے ؟انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں اور اس نفرت کے اظہار کیلئے احتجاج کرتے ہیں۔

مزید : قومی


loading...