پاکستان جرنلسٹس فورم کی طرف سے یو اے ای کے 48 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پاکستان جرنلسٹس فورم کی طرف سے یو اے ای کے 48 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب کا ...
پاکستان جرنلسٹس فورم کی طرف سے یو اے ای کے 48 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کے 48ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے ڈپٹی قونصل جنرل گیان چند مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر ان کے ہمراہ پریس قونصلر عاشق حسین شیخ بھی موجود تھے۔

قومی دن کی اس تقریب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر اشفاق احمد، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام، پاکستان بزنس کونسل کے صدر اقبال داﺅد، ابوظہبی چیمبر آف کامرس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خان زمان سرور، بزنس مین شبیر مرچنٹ، رضوان فینسی، ابوبکر امتیاز اور شاہد اسلام نے بھی شرکت کی جبکہ PJF کے دیگر عہدیداران میں سہیل خاور، سبط عارف، سعید عباسی، طاہر منیر طاہر، خالد محمود گوندل، حافظ زاہد علی، ارشد انجم، زمرد بونیری، عارف شاہد، راجہ اسد، محمد شاہد، شیخ محمد پرویز، احمد قریشی، سمیع اللہ اور جمیل خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور یو اے ای کے حکمرانوں اور عوام کو مبارکباد دی گئی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ اور برادرانہ ہیں۔ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے سب سے پہلے یو اے ای کو تسلیم کیا۔ مقررین نے کہا کہ یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے جہاں ہم امن، چین اور سکون سے رہ رہے ہیں۔ مہمان خصوصی گیان چند نے کہا کہ انہیں پی جے ایف کے ارکان سے مل کر خوشی ہوئی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی صحافیوں کے ساتھ روابط بڑھیں تاکہ مل جل کر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو مل کر حل کیا جاسکے۔

پی جے ایف کے صدر اشفاق احمد نے واضح کیا کہ پی جے ایف صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو پاکستان ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ یو اے ای کے 48ویں قومی دن کے موقع پر پی جے ایف کے رکن ایڈیٹر ہفت روزہ جذبہ انٹرنیشنل خالد محمود گوندل کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گئی جبکہ احمد قریشی نے سندھی اجرک کے تحتے مہمان خصوصی اور دیگر شرکائے تقریب میں تقسیم کیے۔ پی جے ایف کے صدر اشفاق احمد نے تمام شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا اور اجتماعی طور پر یو اے ای کے حکمرانوں اور عوام کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

مزید : عرب دنیا


loading...