کرکٹ کیلئے ”ان فٹ“ مگر ماڈلنگ کیلئے ”فٹ“ حسن علی کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا

کرکٹ کیلئے ”ان فٹ“ مگر ماڈلنگ کیلئے ”فٹ“ حسن علی کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر ...
کرکٹ کیلئے ”ان فٹ“ مگر ماڈلنگ کیلئے ”فٹ“ حسن علی کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے فاسٹ باﺅلر حسن علی انجری کے باعث ناصرف سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوئے بلکہ آسٹریلیا کیخلاف بھی نہ کھیل سکے جس کے بعد انہیںپسلیوں میں فریکچر ہو گیا اور اب وہ سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہو چکے ہیں۔

حسن علی انجری کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ری ہیب پروگرام میں شریک تھے تاہم اہلیہ کی پاکستان آمد کے باعث انہوں نے وہاں سے بھی چھٹی لے لی اور اب بطور ماڈل ریمپ پر واک کی ویڈیو نے ایک نیا ہنگامہ برپا کر دیا جس پر ان کے مداح بھی غم و غصے میں مبتلا ہیں۔

حسن علی پاکستان فیشن ویک کے دوران ریمپ پر واک کرتے نظر آئے اور اس دوران انہوں نے وکٹ حاصل کرنے کے جشن منانے کے مخصوص انداز کا اظہار بھی کیا جبکہ ان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

مزید : کھیل


loading...