”نیب یہ کام کرنا چھوڑ دے “صدر مملکت عارف علوی کا نیب کو اہم مشورہ

”نیب یہ کام کرنا چھوڑ دے “صدر مملکت عارف علوی کا نیب کو اہم مشورہ
”نیب یہ کام کرنا چھوڑ دے “صدر مملکت عارف علوی کا نیب کو اہم مشورہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کہ نیب اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر ردعمل دینا چھوڑ دے۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب طاقتور اور بڑے آدمی سے شروع ہونا چاہیے اور پاکستان میں احتساب غیر سیاسی بنیادوں پر آگے بڑھ رہا ہے ۔انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس پر الزام لگتا ہے وہ ثابت کرتا ہے کہ میری دولت جائز ہے، نیب اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر ردعمل دینا چھوڑ دے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے سیاست میں بدعنوانی کا خاتمہ کر سکتا ہے اور انتخابی نظام میں بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔صدر مملکت کا کہنا تھا ریاست مدینہ ہر مسلمان کا خواب ہے لیکن بدقسمتی سے اشرافیہ اور عام آدمی کے لیے الگ قانون کے چیلنج کا آج بھی سامنا ہے۔

مزید : قومی


loading...