”مریم نواز پہلے کہتی تھیں کہ سیاست کیلئے جان دیدوں گی لیکن اب۔۔۔“،ارشاد بھٹی نے آئینہ دکھادیا

”مریم نواز پہلے کہتی تھیں کہ سیاست کیلئے جان دیدوں گی لیکن اب۔۔۔“،ارشاد ...
”مریم نواز پہلے کہتی تھیں کہ سیاست کیلئے جان دیدوں گی لیکن اب۔۔۔“،ارشاد بھٹی نے آئینہ دکھادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ مریم نواز پہلے کہتی تھیں کہ سیاست کے لئے جان دیدوں گی اور اب جا ن ہے تو جہان ہے، اب مریم نواز کس منہ سے عمران خان کی حکومت کے پاس جائیں گی؟

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس معاشرے میں نفع نقصان کا کچھ پتہ نہیں ہے ، اس ملک میں جہاں ایک خاندان میں مجرم بھی ہیں ، ملزم بھی ہیں،مفرور بھی ہیں اور ان کادفاع کرنے کیلئے لوگ بھی موجود ہوں تو وہاں نفع نقصان کی کیا بات ہے ؟ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پہلے کہتی تھیں کہ سیاست کے لئے جان دیدوں گی اور اب جا ن ہے تو جہان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب مریم نواز کس منہ سے عمران خان کی حکومت کے پاس جائیں گی کہ مجھے باہر جانے دیا جائے ، کبھی کہتی تھیں کہ میری تو کوئی جائیداد ہی نہیں ہے لیکن جو الیکشن کمیشن میں ڈکلیئرڈ ہیں وہ پونے ارب کی جائیدادیں ہیں۔ارشاد بھٹی کا کہناتھا کہ پاکستان ان کی لاٹر ی ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی مشکلیں آسان کرے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...