”یہ کام کیا تو مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھر جائیگا“تجزیہ کار مظہر عباس نے آگاہ کردیا

”یہ کام کیا تو مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھر جائیگا“تجزیہ کار مظہر عباس نے آگاہ ...
”یہ کام کیا تو مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھر جائیگا“تجزیہ کار مظہر عباس نے آگاہ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ شریف فیملی ملک سے باہر چلی جائیگی تو پھر ن لیگ کا ووٹ بینک منتشر ہوگا ، نئی جماعتیں بنیں گی اور اس طرح ن لیگ کا شیرازہ بکھر جائے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اگر مریم نواز ملک سے باہرجاتی ہیں تو سیاسی طور پر مسلم لیگ ن کوہر دوصورتوں میں نقصان ہوگا ،پہلے بھی جب یہ باہر چلے گئے تھے تو ق لیگ بن گئی تھی ، ہمارے ملک میں یہی ہوتا ہے ۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ 14ماہ سے مسلم لیگ ن کیخلاف تمام تر الزامات کے باوجود مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک برقرار ہے اورجب شریف فیملی ملک سے باہر چلی جائیگی تو پھر ن لیگ کا ووٹ بینک منتشر ہوگا ، نئی جماعتیں بنیں گی اور اس طرح ن لیگ کا شیرازہ بکھر جائے گا ۔

مزید : قومی