جہانگیر ترین نے مریم نواز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

جہانگیر ترین نے مریم نواز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا
جہانگیر ترین نے مریم نواز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان کوئی سوچ نہیں سکتا جب کہ مریم نواز کے مائنس ہونے کا وقت آگیا ہے، نواز شریف کی تیمارداری کے لیے ان کے بیٹے موجود ہیں اور جن پرکیسزہیں ۔مریم نواز خودکوبچانے ملک سے باہرجارہے ہیں، اس لیے یہی کہہ سکتے ہیں کہ مریم نواز کے مائنس ہونے کاوقت آگیاہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مائنس عمران خان کوئی سوچ نہیں سکتا اور نہ ایساممکن ہے کیونکہ پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے ہی ہے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پچھلے 10سال کرپشن ہوئی اور اب ہم معیشت کو سنبھالا دےرہےہیں، معیشت کابیڑہ غرق کرنیوالےپی پی اورمسلم لیگ ن ہیں پچھلے 10سال انہوں نے جو بویاہے وہ کاٹناہمیں پڑرہاہے۔

مزید : قومی