بدعنوانی کےخاتمےکیلئےپرعزم،کرپشن کریں گے،نہ کسی کوکرنےدیں گے:عثمان بزدار

بدعنوانی کےخاتمےکیلئےپرعزم،کرپشن کریں گے،نہ کسی کوکرنےدیں گے:عثمان بزدار
بدعنوانی کےخاتمےکیلئےپرعزم،کرپشن کریں گے،نہ کسی کوکرنےدیں گے:عثمان بزدار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان  آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےکہاہےکہ کرپشن کےخلاف بھرپورطریقےسےجہادکریں گے،نہ کرپشن کریں گےاور نہ کسی کو کرنے دیں گے۔

وزیراعظم آفس اسلام آبادمیں پنجاب کرپشن کمپلینٹ اَیپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےکہاکہ پنجاب میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں’احتساب اوراِنصاف‘ پی ٹی آئی کابنیادی ایجنڈا ہے،احتساب اوراِنصاف کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،ہم اِحتساب اوراِنصاف کےایجنڈے کی تکمیل کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ پنجاب کرپشن کمپلینٹ اَیپ کااِجرا پنجاب میں کرپشن کے خاتمے کیلئے نئےدورکاآغاز ثابت ہوگا، رشوت ستانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔اُنہوں نےکہاکہ کرپشن کمپلینٹ اَیپ کےذریعےشہری گھربیٹھےہوئےآن لائن ویڈیو،تصاویراورشکایات اَپ لوڈکرسکتےہیں اور ٹریکنگ سسٹم سے گھر بیٹھے اپنی شکایات کے سٹیٹس کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےبتایا کہ پنجاب میں کرپشن اوربدعنوانی کےخاتمےکیلئےموثرمہم کےنتیجہ خیز اَثرات سامنے آرہے ہیں،بہت مختصرمدت میں132ارب روپے کی اراضی قابضین سے واگزار کروائی گئی ہے,پونے پانچ ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔2ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیاگیا،32ہزار شکایات کا ازالہ کیاگیا اور10ہزار انکوائریاں مکمل کی گئی ہیں,مختصر عرضے میں ایسی شاندار پرفارمنس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے آگے بڑھیں اوراپنا بھر پورکردارادا کریں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد