”میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا ہوں اور چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ سری لنکن کپتان کرونارتنے نے دبنگ اعلان کر دیا

”میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا ہوں اور چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ سری لنکن کپتان ...
”میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا ہوں اور چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ سری لنکن کپتان کرونارتنے نے دبنگ اعلان کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن ٹیسٹ سکواڈ دیموتھ کرونارتنے کی قیادت میں پاکستان پہنچ چکا ہے جو طویل عرصے بعد وطن عزیز کے میدانوں میں ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں آباد کرے گا۔

سری لنکن ٹیم نے آخری مرتبہ 2009ءمیں پاکستان میں سیریز کھیلی تھی جس دوران دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے۔ اس واقعے میں 8 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ قذافی سٹیڈیم کی جانب رواں دواں بس میں سوار بعض سری لنکن کھلاڑی اور حکام بھی زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں کے بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ بتدریج واپسی ہوئی اور بالآخر ٹیسٹ کرکٹ کی بھی واپسی ہو رہی ہے جس پر پاکستانی کرکٹرز اور شائقین تو خوش ہیں ہی مگر سری لنکن ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے بھی اس یادگار لمحے کا حصہ بنانے پر خوش ہیں جبکہ انہوں نے سیریز کے حوالے سے دبنگ اعلان بھی کر دیا ہے۔

اسلام آباد پہنچنے پر سری لنکن کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا ہوں ، 2009ءمیں پیش آنے والے واقعے کے بعد سری لنکن کھلاڑی پاکستان جانے سے ڈرتے تھے تاہم گزشتہ دو سالوں میں سری لنکا سمیت کئی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ ہم یہاں بہترین کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمیں بہترین سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔“

مزید : کھیل