پنجاب بھر کے657بس سٹینڈزکی چیکنگ،ناقص انتظامات پر2فوڈ پوائنٹس سیل،80کو بھاری جرمانے

پنجاب بھر کے657بس سٹینڈزکی چیکنگ،ناقص انتظامات پر2فوڈ پوائنٹس سیل،80کو بھاری ...
پنجاب بھر کے657بس سٹینڈزکی چیکنگ،ناقص انتظامات پر2فوڈ پوائنٹس سیل،80کو بھاری جرمانے

  



لاہور(ڈیلی  پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر کے بس اڈوں پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ مہم مکمل کر لی،جعلی،زائدالمیعاد اور ناقص اشیاء کی فروخت پر 2فوڈ پوائنٹس کو سیل جبکہ متعدد کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پرصوبہ بھرکےبس اڈوں پرفوڈپوائنٹس کی چیکنگ مہم مکمل کرلی گئی،لاہورڈویژن میں244،راولپنڈی 240،  ملتان 108اور مظفر گڑھ زون میں 65بس سٹاپس کو چیک کیا گیا۔مجموعی طور پرپنجاب بھر کے 657 بس سٹینڈزکی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 2 فوڈ پوائنٹس سیل جبکہ 80کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح مزید بہتری کیلئے566فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری اور4کےفوڈ لائسنس بنائے گئے ہیں۔کارروائیوں کے دوران 376لیٹرزائدالمیعاد کاربونیٹڈ ڈرنکس،150کلو استعمال شدہ آئل،80کلو ناقص کیچپ اوربھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا برآمدکیاگیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ آئل،گندے فریزراورزائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی پر فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔سیل کیے گئے پوائنٹس پرایکسپائر بوتلیں،ممنوعہ گٹکااور حشرات زدہ مٹھائیاں فروخت کی جار ہی تھیں۔عرفان نواز میمن کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ ہزاروں مسافر بس سٹاپس پر موجود فوڈ پوائنٹس سے اشیائے خورونوش خریدتے ہیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بس اڈوں پر فوڈ پوائنٹس کی مسلسل نگرانی کے لیے سرپرائز چیکنگ کی تعداد کو بڑھا دیا ہے۔اُنہوں نے واضح کیا کہ موٹر وے اور لاری اڈوں کی چیکنگ مہم کی خود نگرانی کر رہا ہوں،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جی ٹی روڈ اورموٹر وے سروس ایریا زپر موجود فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور