سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ہو گیا

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ہو گیا
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ، بازید خان، رسل آرنلڈ، ڈینی موریسن، روشان ابے سنگھے کمنٹری پینل میں شامل ہیں، ٹیسٹ سیریز میں ہاک آئی، بال ٹریکنگ اور ڈی آر ایس کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے ایک بار پھر پیڈ پہن کر میدان میں اترنے والا ہوں۔سری لنکا کے سابق کرکٹر رسل آرنلڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ سے محبت کرنے والی عوام بستی ہے۔
بازید خان نے کہا کہ ہم سب کیلئے یہ جشن منانے کا وقت ہے۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم راشد لطیف نے کہا کہ 10 سال کا انتظار طویل عرصہ تھا، شدت سے میچ کا انتظار ہے، ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ایک بہترین لمحہ ہے۔
معین خان نے کہا کہ کامیاب سیریز ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کے مستقل انعقاد کا سبب بنے گی، بچپن میں عظیم کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھنے کیلئے سکولز سے چھٹی کرتے تھے۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ایک جذباتی لمحہ ہے، عمر گل کا کہنا تھا کہ کرکٹ شائقین دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے میدان میں آئیں، گراو¿نڈ میں جیت صرف کرکٹ کی ہوگی۔

مزید :

کھیل -