”میں ایسی جگہ پر بڑی ہوئی جہاں کی خواتین کو خوبصورت نہیں سمجھا جاتا “مس یونیورس 2019کا اعلان ہو گیا

”میں ایسی جگہ پر بڑی ہوئی جہاں کی خواتین کو خوبصورت نہیں سمجھا جاتا “مس ...
”میں ایسی جگہ پر بڑی ہوئی جہاں کی خواتین کو خوبصورت نہیں سمجھا جاتا “مس یونیورس 2019کا اعلان ہو گیا

  



اٹلانٹا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں منعقدہ مس یونیورس 2019 کا مقابلہ جنوبی افریقا کی حسینہ زوزیبینی تونزی نے اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی 26 سالہ زوزیبینی تونزی اپنے ملک کی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جنہوں نے مس یونیورس کا تاج پہنا ہے۔ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد زوزیبینی نے کہا کہ میں ایسی جگہ بڑی ہوئی جہاں کی خواتین کی رنگت اور بال میری طرح ہیں ،ایسی خواتین کو خوبصورت نہیں سمجھا جاتا ۔

مس یونیورس کے مقابلے میں 90 حسیناوں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کررہی تھیں، سات خواتین ججز پر مشتمل پینل نے سیاہ فام حسینہ کو منتخب کیا۔سن 2018 کی مس ورلڈ نے زوزیبینی تونزی کے سر پر مس ورلڈ کا تاج سجایا اور اس موقع پر فاتح قرار پانے کے بعد زوزیبینی تونزی نے اپنے ہاتھ سر پر رکھے اور اس وقت ان کی مسکراہٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔مس ورلڈ 2019 کے تاج کو اتحاد کی طاقت کا نام دیا گیا ہے جو 18 کیرٹ سونے اور ایک ہزار 770 ہیروں سے بنایا گیا ہے۔

مزید : تفریح