سکولوں میں موسم سرما کی کتنی چھٹیاں ملیں گی اور کب سے شروع ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

سکولوں میں موسم سرما کی کتنی چھٹیاں ملیں گی اور کب سے شروع ہوں گی؟ تفصیلات ...
سکولوں میں موسم سرما کی کتنی چھٹیاں ملیں گی اور کب سے شروع ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ اس سال بھی موسم سرما کی چھٹیاں شیڈول کے مطابق 24 سے 31 دسمبر تک ہوں گی اور تاحال اس حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
نجی خبر رساں ادارے دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ سال بھی پنجاب بھر کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں تاہم سرد موسم اور شدید دھند کی وجہ سے انہیں 15جنوری تک بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔گزشتہ سال صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا تھا۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں شدید دھند اور سردی کے باعث 6 جنوری سے 15 جنوری تک بڑھائی جا رہی ہیں۔ چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری کیا گیا البتہ اس مرتبہ شیڈول کے مطابق چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس فیصلے میں کسی بھی طرح کی تبدیلی سے متعلق محکمے کی جانب سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -