”کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے اور ہم پوری طرح تیار ہیں تاکہ۔۔۔“ سری لنکا کے نو منتخب ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ’اعلان جنگ‘ کر دیا

”کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے اور ہم پوری طرح تیار ہیں تاکہ۔۔۔“ سری لنکا کے نو ...
”کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے اور ہم پوری طرح تیار ہیں تاکہ۔۔۔“ سری لنکا کے نو منتخب ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ’اعلان جنگ‘ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے نو منتخب ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکن ٹیم میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز جیت سکیں۔
تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ”میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی ہے اور مہارت بھی، جس کے ذریعے ہم پاکستان میں جیت سکتے ہیں۔ راولپنڈی میں وکٹیں بیٹنگ کیلئے بہت اچھی ہیں لہٰذا پہلی اننگز میں زیادہ سکور ہمارے لئے بہت اہم ہو گا۔“
مکی آرتھر نے سری لنکن ٹیم کی فٹنس اور مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ تمام شعبوں میں مزید بہتری لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا ” میں سری لنکن ٹیم کے دو ٹریننگ سیشنز میں شریک ہوا اور ان کی فٹنس اور مہارت سے بہت بہتر متاثر ہوں۔ یقینا یہی وہ شعبے ہیں جن میں کام کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔“

مزید :

کھیل -