فواد چوہدری کی ٹی وی پرفارمنس پر وزیر اعظم عمران خان خوش ہو گئے ،کھل کر تعریف کردی

فواد چوہدری کی ٹی وی پرفارمنس پر وزیر اعظم عمران خان خوش ہو گئے ،کھل کر تعریف ...
فواد چوہدری کی ٹی وی پرفارمنس پر وزیر اعظم عمران خان خوش ہو گئے ،کھل کر تعریف کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں نے فواد چوہدری کی پرفارمنس ٹی وی پر دیکھی ہے، لوگ کہتے تھے آپ سنجیدہ نہیں انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر کیوں بنایا لیکن اچھے کپتان کو پتہ ہوتا ہے اچھے پلیئرز کو کس وقت کھلانا ہوتا ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے جو جنون فواد چوہدری نے دکھایا اس پر داد دیتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے نسٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا اور اس پارک کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹرز کا بھی دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اس یونیورسٹی میں کتنا زبردست کام ہو رہا ہے۔ ہر چیز ایک وڑن سے شروع ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی اہمیت بڑھتے اور گرتے ہوئے بھی دیکھی، ہمارے سکول کے زمانے میں پاکستانیوں میں اعتماد ہوتا تھا۔ بھارت میں کرکٹ کھیلنے جاتے تو احساس ہوتا تھا کہ بڑے اہم ملک سے آئے ہیں، میرٹ کا سسٹم نیچے جانے سے پاکستان پیچھے چلا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی نسٹ کے طالب علموں پر بڑی ذمہ داری ہے، تعلیم کے شعبے میں ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ہم کیا بن سکتے ہیں اور کیا بن گئے۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے انسان کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، اپنی صلاحیت کو استعمال کرنے کے لیے بڑا خواب چاہیے، کوئی بھی بڑا وڑن ہوتا ہے وہ اپنی ذات سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ دنیا کی تاریخ اسے جانتی ہے جس نے پیسے سے انسانوں کے لیے کچھ کیا ہو، جنون صرف دل میں ہوتا ہے ہمیشہ اپنے دل کے راستے پر چلو۔

مزید : قومی