شہباز شریف پہلےاٹھارہ سوالات کاجواب دیں پھر اگلےسوال کریں گے:بیرسٹرشہزاد اکبر

 شہباز شریف پہلےاٹھارہ سوالات کاجواب دیں پھر اگلےسوال کریں گے:بیرسٹرشہزاد ...
 شہباز شریف پہلےاٹھارہ سوالات کاجواب دیں پھر اگلےسوال کریں گے:بیرسٹرشہزاد اکبر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹرشہزاد اکبر نے ایک بار پھر شہبازشریف سے کرپشن کے بارے میں پوچھے گئے 18 سوالات کے جوابات  مانگتے  ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں اور شہباز شریف سے یہ بھی پوچھتے ہیں  جون 2018ء میں آپ کی کرپشن کے بارے میں شائع کرنے والے برطانوی جریدے ڈیلی میل کے صحافی کے خلاف آج تک برطانوی عدالت میں کیوں نہیں گئے ؟جبکہ آپ نے تو دعوی کیا تھا کہ آپ برطانوی صحافی کو برطانوی عدالت  سے پاکستان کی کھوئی ہوئی ساکھ کو برطانوی عدالت سے بحال کرائیں گے جس سے ثابت ہوا  کہ ان کی عزت صرف برطانیہ سے بحال ہو سکتی ہے،پاکستان میں نہیں ہو سکتی،جیسےاِن کی صحت پاکستان کے ہسپتالوں میں بحال نہیں ہو سکتی اِس طرح اُن کی عزت بھی پاکستان کی عدالتوں میں بحال  نہیں ہو سکتی۔

پارلیمنٹ ہاؤس  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرشہزاد اکبر نےکہا کہ جون 2018ء سے ہم اور برطانوی صحافی منتظر  ہیں کہ کب وہ دن آئے گا جس دن  اِن کو کوئی خط بھی جائے گا؟ شہباز شریف  کہتے تھے اُنہوں نے ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی مگر اُنہوں نے مارگلہ میں اپنی بیگم کےلیے خریدے گئے ولاز  کی ادائیگی بھی کرپشن کے پیسوں سے کی،اِن کے کیش بوائے مسرور انوراورشعیب قمردونوں حراست میں ہیں،وہ تسلیم کرچکےہیں کہ وہ اُن کی ایماءپرکیش کاخردبردکرتے تھے، اِنہی چیزوں کو لے کر میں نےشہباز شریف کی آسانی کے لیے اٹھارہ سوالات  ترتیب دیئے تھےمگرابھی تک جوابات نہیں آئے ،آج میں پارلیمان بھی اِسی لیے آیا ہوں کہ شاید شہباز شریف مل جائیں ا ور اُن سے اِن سوالات کا جواب لوں ۔اُنہوں نے کہا کہ میں ایک بار  پھر  کہتا ہوں کہ شہباز شریف میرے ان 18 سوالات کا جواب دیں،آپ کیوں نہیں بتاتے کہ نثار احمد گل اور ملک علی احمد سے آپ کا کیا تعلق تھا؟ اِسی طرح کی چھ سے سات کمپنیاں مزید پکڑی جا چکی ہیں،شہباز شریف پہلےاِن اٹھارہ سوالات  کاجواب دیں،پھر  آپ سے اگلے سوال کریںگے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد