مریم نوازکابیرون ملک جانےکیلئےعدالت سے رجوع باعثِ تعجب ہے:فردوس عاشق اعوان

مریم نوازکابیرون ملک جانےکیلئےعدالت سے رجوع باعثِ تعجب ہے:فردوس عاشق اعوان
مریم نوازکابیرون ملک جانےکیلئےعدالت سے رجوع باعثِ تعجب ہے:فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے مریم نواز کی درخواست پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سزا یافتہ کا محض تیمار داری کی غرض سے بیرون ملک جانا قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ ن لیگیوں کو سیاست کرنی ہو تو حکومت جعلی لیکن مفاد میں ہو تو حکومت اصلی لگتی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیلوں میں باقی قیدی سوچتے ہیں کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں؟ وزیراعظم ملک میں قانون کے یکساں اطلاق کی جدوجہد کا علم اٹھائے ہوئے ہیں۔اُنہوں نےکہاکہ میاں صاحب کی تیمار داری کیلئے بیرون ملک چھوٹے میاں صاحب،دومفروربیٹے، صاحبزادی، سمدھی، نواسے، نواسیاں اور ٹی ٹیز مافیا بھتیجے پہلے سے ہی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت اور پاسپورٹ واپس دینے کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد