وزیر اعظم کے ترجمان نے مریم نواز کے باہرجانے سے متعلق حکومتی پوزیشن واضح کردی

وزیر اعظم کے ترجمان نے مریم نواز کے باہرجانے سے متعلق حکومتی پوزیشن واضح کردی
وزیر اعظم کے ترجمان نے مریم نواز کے باہرجانے سے متعلق حکومتی پوزیشن واضح کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے میرے خیال میں مریم نواز کے حوالے سے بارگین نہیں ہوگی ، اگر عدالت مریم نواز کوباہرجانے کی اجازت دیتی ہے تو حکومت مخالفت نہیں کرے گی۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاسی خلاءسے ہر کوئی فیض پانے کی کوشش کررہاہے ، اب نواز شریف اورمریم نواز کابیانیہ کہاں گیاہے ؟اب دانشور بھی اسی رو میں بہہ رہے ہیں اور سیاستدان بھی اسی رو میں بہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کوچلانے کیلئے کچھ لو اورکچھ دو کی پالیسی چلتی ہے ،حکومت نے رانا تنویر کے چیئر مین پی اے سی بننے پر کوئی اعتراض نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مریم نواز کے حوالے سے بارگین نہیں ہوگی ، اگر عدالت مریم نواز کوباہرجانے کی اجازت دیتی ہے تو حکومت مخالفت نہیں کرے گی۔ اپوزیشن نیب کے سامنے ہے ، حکومت کے ساتھ بارگین کی کوشش کرے گی ۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت میں ان ہاﺅس تبدیلی کی ہوا نہیں چل سکتی ، ان ہاﺅس تبدیلی کی ہوا تو اپوزیشن کے اندر چل رہی ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ ن لیگ کو ہینڈل شہبازشریف نے کرناہے یا مریم نواز نے کرنا ہے ۔

مزید : قومی