1971کی جنگ کے ہیرو لیفٹیننٹ کرنل محمد سلمان انتقال کر گئے ،انہوں نے جنگ میں کیا کارنامہ سرانجام دیا تھا ؟جان کر آپ بھی خراج عقیدت پیش کریں گے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )1971کی جنگ میں قوم کے ہیرو ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل محمد سلمان انتقال کر گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد سلمان کا تعلق سپیشل سروسز گروپ سے تھا۔انہوں نے جنگ کے دوران زخمی ساتھی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا تھا ،ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل محمد سلمان نے نا مساعد حالات میں زخمی ساتھی میجر ڈی خان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا تھا ۔ان کے انتقال پر آرمی چیف نے اظہار افسوس کیا اور ان کی جرات کو بہادری کی بھی داد دی ۔