ریاست مدینہ میں سود زوروں پر! حجاج کرام کی رقم پر سود لیا جانے لگا

ریاست مدینہ میں سود زوروں پر! حجاج کرام کی رقم پر سود لیا جانے لگا
ریاست مدینہ میں سود زوروں پر! حجاج کرام کی رقم پر سود لیا جانے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حجاج کرام کی جانب سے مقدس فریضے کی ادائیگی کیلئے حکومت کو جو رقم جمع کرائی جاتی ہے ، حکومت کی جانب سے اس پر سود لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت مذہبی امور نے اپنے تحریری جواب میں انکشاف کیا کہ حجاج کرام کی حج کیلئے جمع کرائے جانے والے پیسوں پر بینکوں سے سود وصول کیا جاتا ہے۔ سود کی مد میں حاصل ہونے والی رقم حجاج کرام پر ہی خرچ کی جاتی ہے ، یہ رقم حجاج کی ویکسین ، ٹریننگ ، دواﺅں اور میڈیا مہم پر خرچ کی جاتی ہے۔
قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حجاج کرام کی رقم پر 2018 میں 21 کروڑ روپے سود کی مد میں کمائے گئے، گزشتہ 5 سالوں کے دوران حجاج کی رقم پر ایک ارب 17 کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا ۔ گزشتہ برس 3 لاکھ 74 ہزار 857 پاکستانیوں نے حج درخواستیں دیں اور درخواستوں کے ساتھ 106 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم اکٹھی ہوئی۔