ان ہاﺅس تبدیلی سے بات نہیں بنے گی ، خواجہ آصف نے اپوزیشن کودرپیش مسئلے کا حل بتادیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ ان ہاﺅس تبدیلی سے بات نہیں بنے گی ، دوتین ماہ میں اصلاحات اور الیکشن ہوناچاہئے۔
نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ان ہاﺅس تبدیلی سے بات نہیں بنے گی ،تحریک انصاف کے کچھ دوست انفرادی طور پر ٹھیک بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اجلاس میں گفتگو ہوئی ہے کہ دوتین ماہ میں اصلاحات اور الیکشن ہوناچاہئے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میرے خیال میں قومی اسمبلی کا موجودہ سیشن وقت کاضیاع ہے ، تحریک انصاف کے کچھ لوگ انفرادی طور پر نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کی مذمت کررہے ہیں ، گھر کے تقدس کو پامال کریں گے تو سب کانقصان ہوگا۔قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم ہوگی یا قانون سازی تفصیلی فیصلے کے بعد طے کیاجائے گا ۔ تحریک انصاف کی حکومت گزشتہ 16ماہ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔