نواز شریف کےبیرون ملک قیام کی توسیع کی درخواست نہیں دی،دو تین دن میں رجسٹرار ہائی کورٹ کو مطلع کر دیا جائے گا:اعظم نذیر تارڑ
اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے وکیل اورمعروف قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہےکہ ابھی تک سابق وزیراعظم کے بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست نہیں دی، دو تین دن میں ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو اس بارے میں مطلع کر دیا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے قیام کی توسیع کے حوالے سے سبھی کچھ کورٹ کے کاغذات میں درج ہے کہ کیسے عدالت کو بتانا ہے؟۔اُنھوں نے کہا کہ اس کے کئی طریقے ہیں، ڈاکٹروں کی انویسٹیگیشن رپورٹس کو لندن میں ہائی کمیشن کے ذریعے بھی فیزیکلی اِنفارم کیا جا سکتا ہے،ابھی مزید ٹیسٹ ہونے ہیں اس لیے یہ کام بعد میں بھی ہو سکتا ہے، ابھی اس میں وقت ہے۔
یادرہے کہ سابق وزیرِاعظم اورپاکستان مسلم لیگ کےقائدمیاں نواز شریف کےعلاج کےلیےملک سےباہررہنے کی چار ہفتے کی مدت پوری ہو نےوالی ہے،نواز شریف19 نومبر کو لندن روانہ ہوئے تھے اور اب ان کو وہاں رہتے ہوئے 20 دن ہو چکے ہیں،اگر اب وہ علاج کی غرض سے امریکہ جاتے ہیں یااُن کاعلاج لندن میں شروع ہوتا ہے تواِس میں مزید کئی ہفتے لگ جائیںگےلہذااب اس میں توسیع ناگزیر ہے۔