طارق فضل چودھری نے تحریک انصاف کواخلاقیات سے عاری قراردیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ تحریک انصاف اخلاقیات سے عاری ہے ، نواز شریف کے گھر کے باہر تحریک انصاف زندہ باد کے نعرے لگے ہیں۔
نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف اخلاقیات سے عاری ہے ، نواز شریف کے گھر کے باہر تحریک انصاف زندہ باد کے نعرے لگے ہیں۔
طارق فضل چودھری کا کہنا تھاکہ گھروں کے گھیراﺅ کا کلچر خطرنا ک ہے ، اس کی مذمت کرنی چاہئے ،احتساب شروع ہوگا تو بہت سے لیڈروں تک جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لندن اپارٹمنٹس متنازعہ ہوتے تو معاملہ اقامہ پر نہ جاتا ۔ پانامہ میں صرف نواز شریف کوٹارگٹ کیاگیا ۔