” ہاتھ ہلا کر ترچھی ٹوپی ڈال کرکہتے ہیں کہ ہم نے۔۔۔“وزیر مملکت زرتاج گل کا کرپشن سے متعلق بیان
اسلام آباد (ڈیل پاکستان آن لائن) وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاہے کہ خواجہ آصف کی سیاسی تربیت یہ ہے کہ وہ سپریم کورٹ پر حملے کرتے رہے ہیں،یہ ہاتھ ہلا کر ترچھی ٹوپی ڈال کرکہتے ہیں کہ ہم نے دھیلے کی کرپشن نہیں کی۔
نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ خواجہ آصف کی سیاسی تربیت یہ ہے کہ وہ سپریم کورٹ پر حملے کرتے رہے ہیں،یہ ہاتھ ہلا کر ترچھی ٹوپی ڈال کرکہتے ہیں کہ ہم نے دھیلے کی کرپشن نہیں کی ۔
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یوکے نے وضاحت کی ہے کہ نواز شریف کے گھر پر حملہ نہیں کیا ۔ بیرون ملک لوگ وطن سے محبت کرتے ہیں۔ہمیں پتہ ہے کہ عابد شیر علی ، طلال چودھری اور خواجہ آصف کس قسم کے لوگ ہیں؟