فواد چودھری نے مریم نواز کو بیرون ملک بھیجنا ملکی مفاد کے خلاف قراردیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ نواز شریف کی صحت بہتر ہے ، ان کے بیرون ملک رہنے کاجواز نہیں ہے ، مریم نواز کو باہر بھیجنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے ۔
دنیا نیو ز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کا کہ اپوزیشن کے ساتھ بات چیت جاری تھی۔الیکشن کمیشن کے ممبران کامعاملہ صحیح ٹریک پرتھاکہ خواجہ آصف نے لندن مظاہرے کوموضوع بحث بنایا۔انہوں نے کہا کہ مظاہرہ لندن میں مقیم لوکل آرگنائزیشن نے کیا۔ اوورسیزپاکستانی سمجھتے ہیں پیسہ لوٹ کرلندن لایا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر تقرری کے معاملے پر بدھ کواپوزیشن کے ساتھ میٹنگ ہوگی،مجھے نہیں لگتا خواجہ آصف کے کہنے پر(ن)لیگ کی پالیسی تبدیل ہوگی۔
فواد چودھری کا کہناتھا کہ ایوان میں ایک دوسرے کیخلاف حملے جاری رہتے ہیں۔ نوازشریف کے باہرجانے کی مدت پوری ہونےوالی ہے۔ نوازشریف کی صحت بہترہے۔ نوازشریف کابیرون ملک رہن کاجوازنہیں۔مریم نوازکوباہربھیجناپاکستان کے مفادمیں نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کافیصلہ جوبھی ہوتسلیم کرناپڑتاہے۔مریم نوازکوباہربھیجناعدالت کی مرضی ہوگی۔