تجزیہ کار سلیم بخاری نے حکومت کے بہت بڑے دعوے کی نفی کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاہے کہ حکومت یہ کہتی ہے کہ اپوزیشن رہنماﺅ ں پرپرانے مقدمات ہیں لیکن یہ بات درست نہیں ہے ، اسی فیصد مقدمات نئے بنائے ہوئے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیاتھا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حکومت اس کی چھتری کے تلے ہر ایک کو چوراورڈاکوکہے ، اقتدار میں ہمیشہ نہیں رہنا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہ کہتی ہے کہ اپوزیشن رہنماﺅں پر قائم یہ پرانے مقدمات ہیں لیکن یہ بات درست نہیں ہے ، اسی فیصد مقدمات نئے بنائے ہوئے ہیں۔
سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ فوج کے معاملے کو بہت احسن طریقے سے ڈیل کرنا چاہئے ، اس کو اتنے اچھے طریقے سے ہوجاناچاہئے کہ اس میں کوئی گندگی نہ ہوکیونکہ یہ پاکستان کی سلامتی اورخود مختاری سے متعلق اہم مسئلہ ہے ۔