رواں سال 7دسمبر تک 297ارب 64کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے 

  رواں سال 7دسمبر تک 297ارب 64کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے 

  

اسلام آباد (آن لائن)وزارت منصوبہ بندی نے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے جاری فنڈزکی تفصیلات جاری کردیں،رواں مالی سال 7 دسمبرتک کے ترقیاتی بجٹ کیلئے جاری رقم کی تفصیلات کے مطابق 297ارب 64کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے جبکہ رواں مالی سال کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 701ارب روپے مختص ہیں،  ایوی ایشن ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 1ارب 64کروڑ روپے،کابینہ ڈویژن کیلئے19 ارب29کروڑ جبکہ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے3ارب 78کروڑ روپے جاری کئے گئے،وزارت منصوبہ بندی نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 5ارب 60 کروڑ روپے،پانی کے منصوبوں کیلئے37 ارب 66کروڑ،نیشنل فوڈسکیورٹی کیلئے5ارب 76کروڑ،ایرا کیلئے ایک ارب 28کروڑجبکہ ریلوے کیلئے 6ارب43 کروڑ گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے8ارب 74کروڑ، این ایچ اے کیلئے93ارب57 کروڑ،آزاد کشمیرکیلیے12ارب74کروڑ،وزارت داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے4ارب 46کروڑ،ٹی ڈی پیز سکیورٹی  کیلئے 26ارب 78کروڑ  جبکہ ایچ ای سی کو14ارب، ہاوسنگ کیلئے 1 ارب 30کروڑ،فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے4ارب89کروڑاور فیڈرل ایجوکیشن کیلئے ایک ارب 94کروڑ روپے جاری کئے گئے وزارت منصوبہ بندی نے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے جاری فنڈزکی تفصیلات گزشتہ روز جاری کیں  یہ فنڈز رواں مالی سال  7 دسمبر تک کے لئے جاری  کئے گئے۔

ترقیاتی بجٹ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -