ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

جن لوگوں نے دماغ پر بوجھ سوار کر رکھا ہے۔ وہ صرف نماز کی مدد سے اور اللہ پاک سے اپنے دل کی باتیں کرکے اس کو اتار سکتے ہیں۔ ساتھ میں صدقہ بھی دے دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

حالات اب بدل چکے ہیں۔ آپ کے لئے موجودہ صورت حال بڑی اچھی جا رہی ہے۔آپ رسک لے کر کوئی کام کر سکتے ہیں۔ آج کل کوئی بڑی رقم آپ کے ہاتھ لگ سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی قانونی معاملات کا شکار ہیں اور انکوائری ومقدمے کو لے کر چل رہے ہیں۔ انشاءاللہ اب ان مشکلات سے نجات پا لیں گے۔ آج بڑا اچھا دن ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ تھوڑی سی قسمت آزمائی کریں، ملازمین افراد اپنی تنخواہ کو بڑھانے کے لئے بات کریں گے تو بڑی امید ہے کہ ان کو کامیابی ملے اور آج اچھا دن رہے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کو کسی ٹینشن نے تنگ کر رکھا ہے۔ آپ چاہ کر بھی اس سے نجات حاصل نہیں کر پا رہے۔ ان حالات میں یا مجیب یا وہاب کی ایک تسبیع پڑھ لینا، مشکل حل کردے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ پراپرٹی وغیرہ کی خرید و فروخت کے چکروں میں ہے۔ وہ ابھی انتظار کر لیں فی الحال ایسا کرنا ،ان کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے، یہ وقت وراثتی امور کے لئے بھی مناسب نہیں ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کی صحت کا خانہ کافی کمزور ہے۔ اس پر مکمل توجہ دیں، صدقہ بھی ضرور دیں اور اولاد کے جس معاملے کو لے کر پریشان ہیں۔ اس کو اللہ کے سپرد کر دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ خود کو بندش میں مبتلا سمجھ رہے ہیں وہ بندش نہیں ،بدنظری کا شکار ہیں۔ اس لئے اپنی نظر اتارنے اور صدقہ دینے سے ہی مسئلہ حل ہو جائے گا، انشاءللہ

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں جس کام میں ہاتھ ڈالیں وہ کام اتنا ہی نہیں ہے۔ آپ صدقہ دیں اور اپنی گناہوں کی معافی مانگیں کسی جگہ بڑی غلطی ہو گئی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 

آپ کے لئے اب حالات مختلف ہیں۔ آپ کو اب تھوڑی محنت اور ہمت سے کام لینا ہوگا۔ اس وقت کی محنت بڑے زبردست رنگ لا سکتی ہے۔ اب لاپرواہی کو چھوڑ دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 

مطلب پرست لوگ آپ کے بے حد قریب ہیں۔ اس وقت خود کو ان سے بچانے کی ضرورت ہے۔ کچھ دن بالکل خاموشی اور لاتعلقی سے گزارنے کی اشد ضرورت ہے آپ کو۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صحت کا صدقہ ضرور دیں اور اب اپنی غلطیوں کی بھی اصلاح کریں۔ حالات بالکل بھی آپ کے حق میں نہیں جا رہے اور آپ ہیں کہ عقل سے بالکل بھی کام نہیں لے رہے، غور کریں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -