اپوزیشن رہنما اپنی دم پر پاوں آنے پر استعفے دے رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان

اپوزیشن رہنما اپنی دم پر پاوں آنے پر استعفے دے رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان
اپوزیشن رہنما اپنی دم پر پاوں آنے پر استعفے دے رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ڈاکو ملکی مفاد میں نہیں، صرف اپنی دم پر پاوں آنے پر استعفے دے رہے ہیں۔اپوزیشن کے اسمبلیوں سے استعفے دینے کی حکمت علمی پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ سب ڈاکو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ملکی مفاد میں نہیں بلکہ صرف اپنی دم پر پاوں آنے پر استعفے دے رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو ہی ملک میں کورونا وائرس دوبارہ پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آل شریف جلسوں سے کورونا پھیلا رہی ہے، پشاور جلسے کے بعد کے پی کے میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت کورونا کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش میں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آلِ شریف اور پی ڈی ایم کورونا میں اضافے سے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -