تحریک انصاف کے ایم پی اے امتحان میں نقل مارتے پکڑے گئے

تحریک انصاف کے ایم پی اے امتحان میں نقل مارتے پکڑے گئے
تحریک انصاف کے ایم پی اے امتحان میں نقل مارتے پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) میرٹ اور شفافیت کی دعویدار جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی لیاقت علی خان بی اے کے امتحان میں نقل مارتے پکڑا گیا۔ 

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا ممبر صوبائی اسمبلی لیاقت علی خان امتحان میں نقل مارتا پکڑا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لیاقت علی خان مالاکنڈ یونیورسٹی سے بی اے کا پرائیویٹ امتحان دے رہےتھے کہ دوران پیپر انہوں نے نقل کی جس پر نگران نے پکڑ کر یوایم سی بنا دیا ۔ یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے ایم پی اے لیاقت علی خان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 17دسمبر کو طلب کر لیا۔  

نقل کرنے والے لیاقت علی خان لوئر دیر کے حلقہ17 سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا منتخب ہوئے تھے۔

اس معاملے پر ایم پی اے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر بطور طالب علم میرے ساتھ سلوک ہوا تو ٹھیک ہے، طالب علم سے غلطی ہوتی ہے۔