بخشالی رنگ روڈ کے قریب مبینہ کارلفٹر نے گاڑی  مریض سمیت اغواء کرلی

   بخشالی رنگ روڈ کے قریب مبینہ کارلفٹر نے گاڑی  مریض سمیت اغواء کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) تھانہ صدر کے علاقہ بخشالی رنگ روڈ کے قریب مبینہ کارلفٹر نے گاڑی مریض سمیت اغواء کرلی،پولیس پارٹی نے پیچھا کرکے گاڑی کو شیخ ملتون کے قریب برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا،ملزم کا تعلق کوہاٹ سے ہے پولیس کے پاس رپورٹ درج کراتے ہوئے کبل سوات کے رہائشی انورعلی ولد انور شہزادہ نے بتایاکہ وہ اپنے ایک بیمار رشتہ دار صابر خان ولد شاہ بالی خان کو اپنی موٹرکارنمبر ی RJ-582میں پشاور کے ذریعے پشاو رلے جارہاتھاکہ بخشالی انٹرچینج کے قریب چائے پینے کے لئے ہوٹل میں رکے گاڑی سٹارٹ تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزم نے گاڑی مریض سمیت بھگالی واقعے کے بعد پولیس نے ناکہ بندی کرلی شیخ ملتون کے قریب پولیس پارٹی نے گاڑی روکنے کے لئے فائرنگ کردی جس سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا پولیس نے ملزم عبداللہ ساکن کوہاٹ کو گرفتارکرکے گاڑی اپنے قبضے میں لے لی ڈی ایس پی سٹی انعام جان نے رابطے بتایاکہ پولیس نے بہادری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی برآمدکرلی ہے واردات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزم کا سابق کریمنل ڈیٹا حاصل کیاجارہاہے مزید سننی خیز انکشافات کی توقع ہے۔