عسکر ی بینک اور ایف جی  ای ایچ اے کے درمیان معاہدہ

عسکر ی بینک اور ایف جی  ای ایچ اے کے درمیان معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (پ ر)عسکر ی بینک نے ایف جی ای ایچ اے کے الاٹیز کو مورٹگیج فنانس کی سہولت کی فراہمی کیلئیفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔معاہدے پر عسکری بینک کے سید طحہٰ افضل،ہیڈ کنزیومر بینکنگ اورطاہر نعیم اختر    ڈائریکٹر فنانس ایف جی ای ایچ اے نے دستخط کیے۔ ڈاکٹر عمران زیب خان  وفاقی سیکریٹری برائے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس،  عابد ستار صدر اور سی ای او عسکر ی بینک، وسیم حیات باجوہ، ڈی جی ایف جی ای ایچ اے، خورشیدظفر، گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ  بینکنگ، عسکری بینک اور دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔